4 ستمبر 2014 - 09:15
امریکہ کا مزید 350 فوجی عراق بھیجنے کا اعلان

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ باراک اوباما نے مزید 350 امریکی فوجیوں کی عراق روانگی کے اجازت نامے پر دستخط کردیئے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ باراک اوباما نے مزید 350 امریکی فوجیوں کی عراق روانگی کے اجازت نامے پر دستخط کردیئے ہیں اور یہ امریکی فوجی بہت جلد عراق روانہ ہوجائیں گے۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان اسٹیون وارن نے بدھ کی شام ایک پریس کانفرنس میں یوکرین اور پولینڈ کی سرحدوں میں مشترکہ فوجی مشقوں میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے، عراق میں مزید 350 امریکی فوجی پہنچنے کے بارے میں کہا کہ امریکی صدر نے ان فوجیوں کی عراق روانگی کے اجازت نامے پر دستخط کردیئے ہیں اور یہ فوجی بہت جلد بغداد روانہ ہوجائیں گے۔ ادھر وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہےکہ یہ 350 امریکی عراق میں کسی قسم کی جنگی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے اور امریکی وزارت خارجہ کی درخواست پر ان فوجیوں کو عراق میں سفارتی مشن کی حفاظت کے لئے عراق بھیجا جارہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲